بدھ، 14 اگست، 2013

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا محکمہ سوئی گیس کو ہدایات

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے محکمہ سوئی گیس کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کی صنعتوں کوترجیحی بنیادوں پرگیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اس مقصد کیلئے وہ خودبھی فوری طورپروفاقی وزیربرائے پیٹرولیم سے رابطہ کریں گے ۔انہوں نے یہ بات منگل کے روزاپنے دفترمیں چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے اسلم فاروقی اورسیف اللہ بابرکی قیادت میں ایک وفدسے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم انویسٹمنٹ سیل کے انچارج رفاقت اللہ بابربھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ اورملکی وغیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع حکمت عملی پرعملدرآمدشروع کردیاہے جس کے نتیجے میں بڑی تعدادمیں سرمایہ کارخیبرپختونخوامیں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں اوران کی تعدادمیں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت اس مقصدکیلئے سرمایہ کاروں کونہ صرف مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی بلکہ صاف وشفاف طریقہ کارکے تحت ان کیلئے سہولیات اورمراعات کوبھی ممکن بنائے گی ۔چراٹ سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ کے وفدنے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ وہ 15ارب روپے کی سرمایہ کاری سے چراٹ سیمنٹ فیکٹری کوتوسیع دے رہے ہیں جس سے سیمنٹ کی پیداوارمیں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگارکے مواقع میسرآئیں گے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو پیشکش کی کہ چراٹ سیمنٹ فیکٹری میں پاورپلانٹ موجود ہے اگراس پلانٹ کوتسلسل کے ساتھ گیس کی فراہمی کی جائے تواس سے 20میگاواٹ بجلی پیداکی جاسکتی ہے جس سے پورے ضلع نوشہرہ کوبجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ان کی اس پیشکش کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ان کی حکومت صوبے میں پن بجلی کی استعدادکوبروئے کارلانے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں پیداہونے والی سستی بجلی مقامی صنعتوں کودی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے تمام صنعتی بستیوں کونجی شعبے کے حوالے کرنے کافیصلہ کیاہے اس فیصلے سے بھی بجلی کی پیداوارمیں اضافے کے مقاصدحاصل ہوں گے کیونکہ تمام صنعتیں اپنے پاورپلانٹ سے توانائی کی ضروریات خودپوری کریں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں