بدھ, اگست 14, 2013

حالات حاضرہ ومعلومات: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا محکمہ سوئی گ...

حالات حاضرہ ومعلومات: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا محکمہ سوئی گ...: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے محکمہ سوئی گیس کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کی صنعتوں کوترجیحی بنیادوں پرگیس کی فراہمی یقینی بنائی جائ...

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا محکمہ سوئی گیس کو ہدایات

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے محکمہ سوئی گیس کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کی صنعتوں کوترجیحی بنیادوں پرگیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اس مقصد کیلئے وہ خودبھی فوری طورپروفاقی وزیربرائے پیٹرولیم سے رابطہ کریں گے ۔انہوں نے یہ بات منگل کے روزاپنے دفترمیں چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے اسلم فاروقی اورسیف اللہ بابرکی قیادت میں ایک وفدسے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم انویسٹمنٹ سیل کے انچارج رفاقت اللہ بابربھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ اورملکی وغیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع حکمت عملی پرعملدرآمدشروع کردیاہے جس کے نتیجے میں بڑی تعدادمیں سرمایہ کارخیبرپختونخوامیں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں اوران کی تعدادمیں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت اس مقصدکیلئے سرمایہ کاروں کونہ صرف مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی بلکہ صاف وشفاف طریقہ کارکے تحت ان کیلئے سہولیات اورمراعات کوبھی ممکن بنائے گی ۔چراٹ سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ کے وفدنے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ وہ 15ارب روپے کی سرمایہ کاری سے چراٹ سیمنٹ فیکٹری کوتوسیع دے رہے ہیں جس سے سیمنٹ کی پیداوارمیں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگارکے مواقع میسرآئیں گے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو پیشکش کی کہ چراٹ سیمنٹ فیکٹری میں پاورپلانٹ موجود ہے اگراس پلانٹ کوتسلسل کے ساتھ گیس کی فراہمی کی جائے تواس سے 20میگاواٹ بجلی پیداکی جاسکتی ہے جس سے پورے ضلع نوشہرہ کوبجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ان کی اس پیشکش کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ان کی حکومت صوبے میں پن بجلی کی استعدادکوبروئے کارلانے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں پیداہونے والی سستی بجلی مقامی صنعتوں کودی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے تمام صنعتی بستیوں کونجی شعبے کے حوالے کرنے کافیصلہ کیاہے اس فیصلے سے بھی بجلی کی پیداوارمیں اضافے کے مقاصدحاصل ہوں گے کیونکہ تمام صنعتیں اپنے پاورپلانٹ سے توانائی کی ضروریات خودپوری کریں گی۔

چودہ اگست۔۔۔۔۔یوم ۤزادی

تمام اہل وطن کو چودہ اگست یوم آزادی مبارک ہو۔

منگل, اگست 13, 2013

میرا تعارف

اسلام علیکم قارئین!

بلاگ بنانے کے بعد یہ میرا پہلی تحریر ہے۔ امید ہے کہ آپ سب بھائی ، دوست احباب تعاون کریں گے اور حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔ کیونکہ میرا تعلق میڈیا سے ہے اس وجہ سے میرے بلاگ پر آپ کو کالمز، بریکنگ نیوز، انفارمیشن، اور بہت کچھ جو آپ کے آنکھوں سے اوجھل ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ میں کارآمد تحریریں آپ کے لئے اس صفحات پر شامل کروں۔